۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید حسین رضوی

حوزہ/ حقوق کے حصول کیلئے مذہبی اتحاد نا صرف ہماری ضرورت بلکہ ہماری مجبوری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سید حسین رضوی فرزند شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اعلی اللہ مقامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے دو اتحاد اہم ہیں، ایک علاقائی "گلگت بلتستان" اتحاد، دوسرا مذہبی "شیعہ سنی" اتحاد۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں سے جو نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے وہ مذہبی اتحاد ہے۔ حقوق کے حصول کیلئے مذہبی اتحاد نا صرف ہماری ضرورت بلکہ ہماری مجبوری ہے۔

مزید کہا کہ شیعہ سنی اتحاد، دونوں فریقوں کا ایک دوسرے کے اجتماعی حقوق اور مذہبی آزادی و عقائد کا احترام کیئے بغیر کھبی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ کفر و قتل کے فتوے دینے والے عالمانہ یا جاہلانہ طور پر گلگت بلتستان کے ساتھ خیانت کررہے ہیں۔

نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے "گلستاں"والو
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .